منفی سوچوں اور جذبات کے انسانی جسم پر حیران کن اثرات!

brain اس جذبے کے سبب جو آپ کسی خاص لمحے میں محسوس کر رہے ہوتے ہیں، آپ کے جسم مختلف کیمیائی مادے خارج کرتے ہیں اور یہ کیمیائی مادے، آپ کے جسم میں ایک بالکل مختلف ماحول تخلیق کر دیتے ہیں۔سیروٹین، ڈوپامن یا آکسی ٹوسین اس وقت خارج ہوتے ہیں جب آپ خوشی محسوس کرتے ہیں۔اور، جب آپ دباؤ محسوس کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کا جسم کارٹی سول خارج کرتا ہے جو کہ ایک بالکل مختلف ہارمون ہے اور آپ کے جسم کو ایک مختلف حالت میں رکھتا ہے۔
بالعموم، بالحاظ تعریف، چیزیں مثبت یا منفی نہیں ہوتیں، بلکہ یہ آپ خود ہیں جو ان کو مثبت یا منفی انداز میں لیتے ہیں۔یعنی، آپ کی ذات یا شخصیت ہی وہ چیز یا جوہرہے جوبتاتی یا طے کرتی ہے کہ کوئی صورتحال آپ کو کس طرح متاثر کرتی ہے اور یہ کہ آپ کا جسم اس پر کس طرح کا ردعمل ظاہر کرے گا۔ہم اپنی ذات کی بیان کردہ یا طے کردہ اس تعریف کو ہمیشہ مخصوص صورت احوال میں آزما سکتے ہیں اورجس وقت تک، ہمارے پاس اس طرح کا کوئی اختیار ذات یا سیلف کنٹرول نہیں ہوتاتو پھر شاید یہ جاننے کے بعد ہمارے جذبات ہماری صحت کو کس طرح متاثر کرتے ہیں، ہم اس اختیار ذات کو بہتر بنانے کیلئے کام کر سکتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *