چین کی متنازعہ شعاعی بندوق ناقابل برداشت درد کا سبب بنتی ہے

mini_lasergun چین نے ایک ایسی شعاعی بندوق بنائی ہے جو جان لیوا نہیں ہے۔ اس بندوق کا نام پولی ڈبلیو بی۔ 1رکھا گیا ہے۔اسے ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکے گا۔اس بندوق سے خارج ہونے والی شعاعیں جب کسی کی جلد پر پڑتی ہیں تو اس کو بالکل یوں محسوس ہوتا ہے جیسے کہ اس کی جلد کو آگ لگ گئی ہے۔اس سے قبل، اس ہتھیار کا امریکی ورشن، ناکارہ قرار دے دیا گیا تھا کیونکہ اس میں کچھ عملی پیچیدگیاں پائی جاتی تھیں اور ممکنہ طور پر عوام کی جانب سے شدید ردعمل بھی آ سکتا تھا۔
چین کے معتبر جریدے، جینز میگزین کے مطابق، ڈبلیو بی ۔1کوگزشتہ ماہ،زوہائے میں منعقد ہونے والے، ایئر شو چائنا 2014ء میں پیش کیا گیا تھا۔اس بندوق سے تقریباً 80میٹر کے فاصلے تک فائر کیا جا سکتا ہے۔تاہم جریدے کاکہنا ہے کہ اس رینج کو ایک کلومیٹر تک بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *