خصوصی عدالتیں قومی ایکشن پلان کا حصہ ہیں، وزیراعظم

raheelوزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں کہ خصوصی عدالتیں قومی ایکشن پلان کا حصہ ہیں جن کے ذریعے دہشتگردوں کو سزائیں دلوائیں گے۔
وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا، سیاسی و قانونی مشیر، آرمی چیف جنرل راحیل شریف  اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران  ملک کی اندرونی سیکیورٹی کی صورتحال اور انسداد دہشتگردی کے لئے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل عامر نے شرکا کو  آپریشن ضرب عضب اور سیکیورٹی  صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ اور پُر امن پاکستان بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، غیر معمولی مسائل اور ان کے غیر معمولی حل کے لئے اقدامات ضروری ہیں، قومی ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد کرایا جائے گا ، خصوصی عدالتیں قومی ایکشن پلان کا حصہ ہیں ، جن کے ذریعے دہشتگردوں کو سزائیں دلوائیں گے لیکن دہشتگردی کے مقدمات  کی تمام اداروں کو مکمل طور پر جانچ پڑتال کرنا ہوگی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *