چائلڈ سٹارز۔۔ کس طرح بڑے ہوتے ہیں؟

1۔ شرلی ٹیمپل نے اپنی دبی ہوئی ہنسی اور الجھے ہوئے بالوں کے ساتھ کھیلتے کھیلتے گریجوایشن کی اور پھر ایک ذمہ دار جوان لڑکی بنamanda گئی۔ آخر کار وہ امریکہ کی سفیر مقرر ہو گئی۔ تمام چائلڈ ایکٹرز بڑے ہونے کے بعد ایکٹریا ایکٹریس ہی نہیں رہتے۔
ڈنیکا مک کیلر۔۔ وہی جس نے ’’دی ونڈر ایئرز‘‘ میں ننھی وینی کا کردار کیا تھا۔چائلڈ ایکٹریس سے جوان ایکٹریس بننے تک مختلف اعزازات جیتتی گئی۔۔۔اور یہ بات تو آپ سب جانتے ہی ہیں کہ اس نے نہ صرف یہ کہ مڈل اور ہائی اسکولوں کے بچوں کیلئے حساب کی متعدد کتابیں لکھیں بلکہ وہ ایک فلم ڈائریکٹر اور ایک کہانی نویس بھی بنی۔اس کے والدین کی جانب سے تعلیم، بالخصوص حساب کی تعلیم پر زور دئیے جانے کے سبب، اس لڑکی کا سر ہمیشہ بلند رہا، کبھی جھکا نہیں۔
امانڈا باینز نے بطور چائلڈ ایکٹریس اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کے بعد ایک مختلف راستہ اختیار کیا۔امانڈا2نکل اوڈین شوز۔۔ ’’فگر اِٹ آؤٹ ‘‘ اور ’’آل دیٹ‘‘ کی اداکاراؤں کا باقاعدہ حصہ رہی۔پھر وہ ’’امانڈا شو‘‘ کی سٹار بنی۔اس کے بعدوہ اداکاری سے کچھ دیر کی بریک لینے سے قبل کئی فلموں کا بھی حصہ بنی۔اداکاری سے علیحدگی کے زمانے میں اس کا بڑا حصہ پولیس اسٹیشن میں گزرا۔پہلی بار وہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے موبائل پر بات کر رہی تھی۔اس کے بعد اس کے جرائم بھی جوان ہوتے گئے۔ایک بار اس نے پولیس کی ایک گاڑی کو سائڈ سے ٹکر مار دی اور گرفتار ہو گئی۔ پھر اس نے دو اور گاڑیوں کو ٹکر ماری اور فرار ہوگئی۔ بعد میں گرفتار ہو گئی۔پھر وہ معطل شدہ لائسنس کے ساتھ گاڑی چلانے کے سبب گرفتار ہو گئی۔ایک بار جب پولیس اس کے قبضے سے چرس برآمد ہونے کے سبب اسے گرفتار کرنے کیلئے مین ہیٹن میں واقع اس کے اپارٹمنٹ میں آئی تو وہ ثبوت غائب کرنے کیلئے عین اس وقت بھنگ اپارٹمنٹ کی کھڑکی سے نیچے پھینک رہی تھی کہ گرفتار کر لی گئی۔ ایک بار ایک اجنبی کے گھر کے سامنے تھوڑی سی فائرنگ کرنے پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ اس وقت وہ ایک فیشن اسکول میں زیرِ تعلیم ہے۔۔۔ شاید مالٹا اس کا پسندیدہ رنگ ہے؟تمام چائلڈ ایکٹرز بڑے ہونے کے بعد ایکٹریا ایکٹریس ہی نہیں رہتے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *