فوجی عدالتوں کا قیام سپریم کورٹ میں چیلنج

Supream courtدہشت گردوں کے خلاف مقدمات کی سماعت کے لئے فوجی عدالتوں کا قیام سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں  کا قیام غیر آئینی اور متوازی عدالتی نظام قائم کرنے کے مترادف ہے، اس لئے فوجی عدالتیں قائم کرنے کے بجائے موجودہ عدلیہ کو تحفظ، استغاثہ اور تفتیش سے متعلق قوانین میں موجود خامیوں کو دورکیا جائے۔
واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد حکومت نے پارلیمانی پارٹیوں کے قائدین کے اجلاس میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے فوجی عدلاتوں کے قیام کی تجویز کا بھی فیصلہ کیا تھا جس کے لئے قانون سازی کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *