شاہد آفریدی کا اگلا پلان جان کر آپ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی !

13

لاہور۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں آگے بڑھنے کیلئے کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سرفراز احمد ایک جارحانہ کپتان ہے، قومی ٹیم کو اسی قسم کے کپتان کی ضرورت تھی۔ میری نیک تمنائیں اور دعائیں سرفراز احمد کے ساتھ ہیں۔ مجھے امید ہے کہ وہ جلد قومی ٹیم میں جلد نئے کھلاڑیوں کا کمبی نیشن بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے جس سے ٹیم کو اعتماد اور حوصلہ ملے گا۔ کرکٹ کے کھیل میں بوم بوم آفریدی کے نام سے مشہور شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل آپ کو رلاتا زیادہ ہے اور ہنساتا کم ہے۔ میں نے پاکستان کے لیے بہت زیادہ کرکٹ کھیلی اور بہت سے نشیب وفراز دیکھے تاہم اتنے طویل کیریئر میں یہ چیزیں ہوتی ہیں۔ میں نے کبھی ایسا نہیں سوچا تھا کہ اتنے طویل عرصے تک اپنے ملک کی نمائندگی کروں گا۔ میں اس اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کھیلنے کے علاوہ اور کوئی اور بڑی کامیابی ہو نہیں سکتی۔ پاکستانی ٹیم میں کھیلنا میری سب سے بڑی کامیابی ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ تمام چیزیں جو میں حاصل کرنا چاہتا تھا، نہیں کر پایا تاہم میرے کچھ خواب ضرور پورے ہوئے۔ میرے نزدیک ہر دن خوبصورت اور نیا ہے۔ میرے پاس فی الحال اپنے مستقبل کے بارے میں کوئی پلان نہیں ہے۔ میرا کرکٹ کیریئر اب اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ آفریدی نے کہا کہ میں اپنی تمام تر توجہ اپنی فاؤنڈیشن کو دینا چاہتا ہوں جبکہ مداحوں کی خوشنودی کیلئے میں لیگ کرکٹ بھی کھیلتا رہوں گا:۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *