آئندہ الیکشن کے لئے پی ٹی آئی کے مطالبات !

17

اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کو تجویز دی ہے کہ نگران حکومت کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے جس میں 50 فیصد حکومتی اور 50 فیصد اپوزیشن ارکان شامل ہوں۔ سکیرٹری الیکشن کمیشن کے لئے 65 سال عمر کی حد مقرر کی جائے اور اس کی تعیناتی کمیشن خود کرے، ممبران کی تعیناتی پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے کی جائے اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے۔ پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتخابی فہرستیں الیکشن سے 60 روز قبل آویزاں کی جائیں، انتخابی مہم میں جلسوں، جلوسوں ریلیوں اور لاوڈ سپیکر کے استعمال کی اجازت ہونی چاہئے۔ پی ٹی آئی نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ ارکان اسمبلی کے انتخابی مہم چلانے پر پابندی ختم کی جائے۔ اس کے علاوہ آئندہ عام انتخابات میں پولنگ کے سامان کی نقل و حمل افواج کے ذریعے کی جائے، پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر فوج تعینات ہو اور نتائج مکمل ہونے تک وہاں موجود رہے:۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *