شنگھائی: سال نو کی تقریب میں بھگدڑ، کم از کم 35 افراد ہلاک

happy New Yearچین کے شہر شنگھائی میں سال نو کی تقریبات کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 35 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہو گئے۔
سرکاری نیوز ایجنسی ژن ہوا نے ابتدا میں رپورٹ کیا تھا کہ تقریب کے مقام پر بھگدڑ مچ گئی ہے اور زخمی لوگوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے لیکن انگریزی زبان میں اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی تھیں۔سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر میں لوگوں کو زمین پر گرا ہوا دکھایا گیا ہے جنہیں ہجوم نے گھیر رکھا ہے لیکن ان افراد ی شناخت نہیں ہو سکی۔
اخبار شنگھائی ڈیلی نے گزشتہ ہفتے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ حکام نے ابتدائی طور پر عوام کے تحفظات کے سبب بنڈ کے مقام پر ہونے والی سال نو کی تھری ڈی لیزر ڈسپلے کی حامل تقریبات منسوخ کر دی تھیں۔
یہ تقریب انتہائی مقبولیت حاصل کر رہی ہے اور گزشتہ سال اس تقریب میں تین لاکھ لوگوں نے شرکت کی تھی جو حکام کی توقعات سے کہیں زیادہ تھی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *