آصف علی زرداری انتقال کر گئے ؟

23

اسلام آباد ۔  سوشل میڈیاپرگردش کرتی ایک پوسٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی وفات کی خبردیتے ہوئے کہاگیاہے کہ سابق صدردبئی میں انتقال کرگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیاپرگردش کرتی ایک پوسٹ میں یہ افواہ پھیلائی گئی ہے کہ سابق صدرآصف علی زرداری انتقال کرگئے ہیں۔نجی نیوز چینل کے نام سے منسوب ایک پوسٹ میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے انتقال کی خبردیتے ہوئے کہاگیاہے کہ سابق صدردبئی میں انتقال کرگئے ہیں جوکچھ دنوں سے دبئی کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔پوسٹ کواصل خبرکارنگ دینے کے لیے لکھاگیاہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے زرداری کی وفات پربلاول بھٹوسے تعزیت کی ہے ۔یادررہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ان دنوں پاکستان میں موجودہیں اورانتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ ان کے انتقال کی خبرمحض ایک افواہ ہے۔سوشل میڈیاپروائرل ہوجا نے کے بعدصارفین نے ملے جلے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے پوسٹ دینے والوں کوخوب سست کہاجب کہ کچھ صارفین نے اناللہ واناالیہ راجعون بھی پڑھ ڈالا۔یادرہے اس سے قبل بھی ملک کی معروف سیاسی اورشوبز کی دنیاکی شخصیات کی موت کی خبریں افواہوں کی صورت میں سامنے آتی رہتی ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *