ایک اور خاتون شوہر کے ہاتھوں غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی، غسل کے دوران قتل کا بھانڈا پھوٹ گیا !

11

لاہور۔ شوہر نے غیرت کے نام پربیوی کو قتل کر دیا اورہارٹ اٹیک کا بہانہ بناکر اہل علاقہ کو جمع کر لیا تاہم غسل دینے والی خواتین نے گلے پرتشدد کے نشانات دیکھ کر پولیس کو اطلاع کر دی جس پرملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ستوکتلہ کے رہائشی محمد جاویدکی شادی چند سال قبل حویلی لکھا کی 20سالہ شاہدہ سے ہوئی اور اسکے بطن سے 2بچے بھی پیدا ہوئے ،محمد جاوید محنت مزدوری کرتا اور اپنی بیوی شاہدہ کو گھر سے باہر جانے سے منع کرتا تھا لیکن وہ باز نہ آتی جس پر دونوں میں جھگڑا رہتا تھا،2 روزقبل بھی دونوں میں جھگڑا ہوا توجاویدنے گلا گھونٹ کرشاہدہ کی جان لے لی اور لاش لے کر اسکے آبائی علاقہ حویلی لکھاچلاگیا جہاں اس نے شاہدہ کے لواحقین کے سامنے ہارٹ اٹیک کا جھوٹ بولا لیکن غسل کے وقت خواتین نے بھانڈاپھوڑڈالا جس پرپولیس نے موقع پرپہنچ کرملزم کوگرفتارکرلیاجس نے بیوی کوغیرت کے نام پرقتل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *