یورپ میں مسواک کا استعمال شروع ہونے کی حیران کن وجہ سامنے آگئی!

اسکرین شاٹ

برسلز -ویسے تو برصغیر اور یورپ کا کوئی موازنہ نہیں، یورپی ممالک جنوبی ایشیائی ممالک سے ٹیکنالوجی، معیشت، طرز حکمرانی، قانون کی بالادستی اور صحت سے متعلق اصلاحات کے حوالے سے بہت آگے ہیں۔ مگر ساتھ ہی یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ گزشتہ چند برسوں سے یورپ سمیت دنیا کے دیگر خطوں میں برصغیر میں ہزاروں سال استعمال ہونے والی اشیاء کو پہلی بار استعمال کیا جا رہا ہے۔

اس کا ایک سبب یورپ و امریکا سمیت دیگر خطوں میں برصغیر کے لوگوں کا آباد ہونا بھی ہے، اب یورپ جیسے خطے میں گھی، لسی، ہلدی دودھ اور دیگر جڑے بوٹیوں کا استعمال معمول بنتا جا رہا ہے۔ تاہم اب پہلی بار یورپی کمپنی نے ’مسواک‘ دریافت کرتے ہوئے اسے فروخت کے لیے پیش کردیا، جب کہ برصغیر میں مسواک کئی سال سے استعمال کیا جا رہا ہے، ہمارے ہاں بیشتر افراد کی جیب میں ہر وقت مسواک موجود رہتی ہے۔

ہربل اور جڑی بوٹیوں سے تیار اشیاء کی فروخت کرنے والی برطانوی کمپنی یونی نے برصغیر کے مسواک کو’را برش‘ کا نام دے کر صرف 3.900 یورو میں فروخت کے لیے پیش کردیا۔ کمپنی کی جانب سے رابرش المعروف مسواک کی تشہیر کے لیے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی، جس میں ہر عمر اور ہر جنس کے افراد کو چلتے پھرتے مسواک کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

اشتہار میں لوگوں کو بتایا گیا کہ را برش نہ صرف ٹوتھ برش کا کام کرتا ہے، بلکہ اس میں ٹوتھ پیسٹ کی خوبیاں بھی شامل ہیں، آپ کو پیسٹ خریدنا نہیں پڑتا، اور یہ قدرتی جڑی بوٹیوں سے حاصل کیا گیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *