امریکہ اسرائیل کو چوتھا ’’نہایت ناقابلِ قبول ‘‘ ملک سمجھتا ہے: فورن پالیسی میگزین

white house فورن پالیسی میگزین کے ایک مضمون میں اس امر کا جائزہ لیا گیا ہے کہ کتنی بار امریکی محکمہ خارجہ نے کسی ملک کے روئیے کے متعلق ’’ناقابل قبول‘‘ کی اصطلاح استعمال کی ہے۔ اسرائیل کو شمالی کوریا اور پاکستان کے درمیان رکھا گیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اسرائیلی اقدامات کو 2014ء کے دوران 87بار ’’ناقابل قبول‘‘ قرار دیا۔محکمہ خارجہ کی نظر میں اسرائیل سے بڑھ کر ناقابل قبول رویہ صرف تین ممالک کا تھا۔
اس مضمون کو تحریر کرنے والے صحافی مکا زنکو نے یہ نشاندہی بھی کی ہے کہ اگرچہ امریکہ نے یہ اصطلاح تو بار بار اسرائیل کیلئے استعمال کی ،لیکن پھراس کے ان ناقابل قبول اقدامات کو روکنے کیلئے کسی قسم کا ردعمل یا کارروائی بھی نہ کی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *