یونیورسٹی ملازم کا مشعال خان کے بارے میں حیران کن انکشاف!

Image result for ‫مشعال خان‬‎

مردان -عبد الولی خان یونیورسٹی میں دوروز قبل قتل ہونے والا مشال خان اے این پی کا کارکن تھا۔ نجی نیوز چینل کے مطابق یونیورسٹی ملازم نے بتا یا کہ مشعال اے این پی کا کارکن تھا جسکی لوگوں سے زیادہ نہیں بنتی تھی۔ اساتذہ نے اپنے طور پر معاملہ حل کرنے کی کوشش کی، کہیں سے اچانک توہین رسالت کی آواز آئی اور مجمع بنا تصدیق کیے جمع ہوگیا۔ واضح رہے کہ مشعال خان کے قتل پر گزشتہ روز کے پی کے اسمبلی میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے مشال خان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی لیکن مشعال خان کے جنازے پر پی ٹی آئی کا کوئی نمائندہ نہیں گیا ،مشعال خان کے تعلق سپیکر کے پی کے اسمبلی اسد قیصر کے حلقے سے تھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *