پینٹاگون نے کیڑے کی طرز کا ناقابل تسخیر ڈرون بنانے کی تیاریاں شروع کر دیں

واشنگٹن: پینٹاگون تیز رفتاری سے پرواز کی صلاحیت کے حامل کیڑے کی طرز کے ڈرون تیار کر رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کےinsectdrone مطابق پینٹاگون میں دفاعی ایڈوانس ریسرچ پراجیکٹس کا ادارہ جدید ڈرون کی تیاری کیلئے کیڑوں اور پرندوں کا مطالعہ کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ادارے کا کہنا ہے کہ حکومتی گروپ اب ایسے ڈرون کا خواہاں ہے جو ہر طرح کے مشکل حالات میں بھی اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکیں۔ رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کیڑے کی طرز کے ڈرون طیاروں کی تیاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ دشمن کا کوئی بھی حملہ ان طیاروں کو مار نہ سکے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *