پانامہ فیصلے کے تناظر میں سپریم کورٹ سمیت اہم عمارتوں کی سیکورٹی سخت!

اسلام آباد -پانامہ کیس کے فیصلے کے کے پیش نظر کسی بھی ممکنہ رد عمل سے بچنے کیلئے سپریم کورٹ،ریڈ زون اور اہم عمارتوں کی سکیورٹی کو سخت کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے کل کو پانامہ کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ کے بعد ریڈ زون اور سپریم کورٹ سمیت اہم عمارتوں کی سکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے اور سپریم کورٹ میں آنے والوں کو خصوصی پاس جاری کئے جائیں گے جبکہ ریڈ زون میں عام آدمی کا داخلہ ممنوع ہوگا۔سکیورٹی انتظامات کے تحت عدالت کے احاطے میں صرف وہی لوگ آ سکیں گے جن کے مقدمات زیر سماعت ہوں گے اور مکمل تلاشی کے علاوہ فون لے جانا بھی منع ہوگا۔

کل 20 اپریل کو ریڈزون مکمل طور پر سیل ہوگا اور جلسے جلوس یا ریلیوں وغیرہ کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار، رینجرز اور ایف سی کے دستے معاونت کریں گے اورپولیس حکام سپریم کورٹ سکیورٹی انتظامات کا جائرہ لیں گے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *