جمالیات

خواہش ہے دوبارہ بھی بولی وڈ میں کام کروں، سجل علی

Share

پاکستانی فلموں سے قبل بولی وڈ فلم میں کام کرنے والی مقبول اداکارہ سجل علی نے ایک بار پھر بھارتی فلموں میں خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی سیاسی کشیدگی میں آرٹ اور آرٹسٹ مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔

سجل علی نے فلمی اداکاری کا آغاز 2017 کی بولی وڈ فلم ’موم‘ سے کیا تھا، جس میں انہوں نے معروف آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔

’موم‘ کے بعد سجل علی نے پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا جب کہ رواں برس مارچ میں ان کی پہلی ہولی وڈ (عالمی فلم) ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ بھی ریلیز ہوئی تھی، جس کی ہدایات بھارتی فلم ساز شیکھر کپور نے دی تھیں اور اس میں شبانہ اعطمی نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

اپنی پہلی بولی وڈ فلم ’موم‘ کو 6 سال گزر جانے کے بعد حال ہی میں سجل علی نے ہندوستان ٹائمز سے خصوصی بات کی، جس دوران انہوں نے دوبارہ بھارت میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دوران انٹرویو انہوں نے آنجھانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے اور اپنے تعلقات پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ ’موم‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ ان کے گھر ہی ٹھہری تھیں اور جھانوی کپور سے ان کی اچھی دوستی ہوگئی تھی۔

اداکارہ کے مطابق سری دیوی ان کے لیے والدہ کی طرح تھیں، وہ ان کا بہت خیال رکھتی تھیں لیکن بد قسمتی سے جب وہ انتقال کر گئیں تو سیاسی کشیدگی کی وجہ سے وہ ان سے متعلق زیادہ کھل کر باتیں بھی نہیں کر پائیں۔

سجل علی نے بتایا کہ ’موم‘ کی شوٹنگ کے دوران ان کی والدہ نے بھی بھارت کا دورہ کیا تھا اور وہ بھی سری دیوی کی میزبانی اور محبت سے خوش ہوئی تھیں۔

https://instagram.com/p/CpNmtrBt8Le/embed/captioned/?cr=1&v=13&wp=540&rd=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv&rp=%2Fnews%2F1201029%2F#%7B%22ci%22%3A0%2C%22os%22%3A2002%2C%22ls%22%3A77.89999999990687%2C%22le%22%3A1926.7000000001863%7D

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بولی وڈ میں کام کرنے کے دوران انہیں وہاں بہت ساری عزت اور محبت ملی اور سری دیوی کا پیار دیکھ کر ان کے دل میں خواہش اٹھی کہ کاش ان کا ایک گھر بھارت میں بھی ہوتا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کی شوٹنگ کے دوران بھی شیکھر کپور اور شبانہ اعظمی نے انہیں بہت پیار اور عزت دی، جس میں اپنائیت تھی۔

اداکارہ نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی پر بھی بات کی اور کہا کہ سیاسی معاملات کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے آرٹسٹ اور آرٹ مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔

https://instagram.com/p/CotB34EKf4a/embed/captioned/?cr=1&v=13&wp=540&rd=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv&rp=%2Fnews%2F1201029%2F#%7B%22ci%22%3A1%2C%22os%22%3A2014.5%2C%22ls%22%3A77.89999999990687%2C%22le%22%3A1926.7000000001863%7D

انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ بھی بولی وڈ میں کام کرنا چاہیں گی اور ان کی خواہش ہے کہ وہ وہاں پھر سے کام کریں لیکن انہیں معلوم نہیں کہ ایسا کب تک ممکن ہو سکے گا، وہ وہاں کام کر سکیں گی یا نہیں؟

اگرچہ سجل علی نے دوبارہ بولی وڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ انہیں وہاں پھر سے کام کرنے کی پیش کش ہوئی ہے یا نہیں؟

https://instagram.com/p/CCWFKKuBHjk/embed/captioned/?cr=1&v=13&wp=540&rd=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv&rp=%2Fnews%2F1201029%2F#%7B%22ci%22%3A2%2C%22os%22%3A2031.2000000001863%2C%22ls%22%3A77.89999999990687%2C%22le%22%3A1926.7000000001863%7D

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت میں دونوں ممالک کے فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی عائد ہے جب کہ دونوں ممالک میں ایک دوسرے کی فلموں کی نمائش پر بھی پابندی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان مذکورہ پابندیاں 2016 میں اڑی حملوں کے بعد لگائی گئیں اور تب سے اب تک دونوں ممالک کے فنکار ایک دوسرے کے ساتھ کام کرتے نہیں دکھائی دیے۔

https://instagram.com/p/CoXj7K5K-ia/embed/captioned/?cr=1&v=13&wp=540&rd=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv&rp=%2Fnews%2F1201029%2F#%7B%22ci%22%3A3%2C%22os%22%3A5566.399999999907%2C%22ls%22%3A77.89999999990687%2C%22le%22%3A1926.7000000001863%7D