غزہ پر اسرائیل کا حملہ: 2014ء کا سب سے زیادہ تکلیف دہ اور مکروہ واقعہ !

معروف برطانوی صحافی اور ماہر امور مشرق وسطیٰ، میٹ کار نے اپنے ایک حالیہ مضمون میں 2014ء کے تلخ ترین واقعات کو یاد کرتےghaza ہوئے اسرائیل کے غزہ پر حملے کے متعلق لکھا ہے کہ،’’یوں تو 2014ء میں رونما ہونے والی جنگوں میں بہت سے لوگ مارے گئے، جیسے شا، عراق اور یوکرین کے تنازعات میں ہم نے دیکھا لیکن اسرائیل کا غزہ پر حملہ گزشتہ برس کا سب سے زیادہ تکلیف دہ، بے سبب، بے جواز اور یک طرفہ حملہ تھا جس کو سٹریٹجک اور اخلاقی حوالوں سے محض بے ہودہ اور وحشیانہ ہی کہا جا سکتا ہے۔اسرائیل کی جانب سے یہ مضحکہ خیز منافقت کی انتہاء کے سواء اور کچھ بھی نہ تھا۔۔۔ اور ظالمانہ معیارات کے اس دور میں عالمی برادری ،جس نے اس حملے کو بلا مداخلت جاری رہنے کی اجازت دی، کی بے حسی اور مجرمانہ خاموشی بھی کبھی بھلائی نہ جا سکے گی۔‘‘

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *