ھواں دار بلے بازی کرنے والے مسلمان وکٹ کیپر بلے باز پر پابندی عائد!

111

دبئی ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے افغان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد کو اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر عبوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال 17 جنوری کو محمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا جس میں ممنوعہ ذرات کی تصدیق ہونے پر 13 اپریل کو ان پر ڈوپنگ چارج لگایا گیا تھا۔ محمد شہزاد نے مقررہ وقت میں معطلی کو چیلنج نہیں کیا جس پر اب انہیں آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ قوانین کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ممنوعہ ادویات کا استعمال جان بوجھ کر کرنا ثابت ہو گیا تو انہیں 2 سے 4 سال تک پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر تحقیقات کے دوران یہ ثابت بھی ہو گیا کہ انہوں نے ممنوعہ ادویات کا استعمال لاعلمی میں کیا تو بھی انہیں کم سے کم 2 سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *