کراچی: بس اورآئل ٹینکرمیں تصادم،خواتین اور بچوں سمیت 62 افراد جاں بحق

54b1f16b8e6b4کراچی کے قریب مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان خوف ناک تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 62 افراد ہلاک ہو گئے۔ بد قسمت بس کراچی سے شکار پور جا رہی تھی جب سپرہائی وے لنک روڈ پر سامنے سے آنے والے ٹینکر سے ٹکرا گئی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ٹینکر میں پیٹرول تھا جس نے فوری طور پر اگ پکڑ لی کئی مسافروں نے بس سے کودنے کی بھی کوشش کی۔ تصادم کے نتیجے میں بس اور ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔ بس کی چھت پر سوارکئی افراد نے کود کرجانیں بچائیں۔
جناح اسپتال کی ڈائریکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ اب تک 62 افراد کی لاشیں اسپتال لائی جا چکی ہیں مگر اس میں اضافے کا خدشہ ہے۔کمشنر کراچی شعیب صدیقی کے مطابق، حادثہ آئل ٹینکر کے ڈرائیورکی غفلت سے پیش آیا اور کئی مسافر جھلس کر دم توڑ گئے۔
انہوں نے بتایا کہ پیٹرول کی وجہ سے آئل ٹینکرمیں لگنے والی آگ پرقابو نہ پایا جا سکا۔شعیب صدیقی نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تاخیر سے پہنچیں جس کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *