ٹیکسی سے اترتے ہی 2 مسافروں کے ساتھ وہ ہوگیا جو وہم و گمان میں بھی نہ تھا

لندن-کبھی انسان کی قسمت ایک دم ہی تبدیل ہوجاتی ہے اور اسے معلوم بھی نہیں ہوپاتا اور ایسا ہی کچھ لندن کے ان دو شہریوں کے ساتھ بھی ہواجو ایک ٹیکسی والے کے ساتھ بیٹھے اور جب اترے تو وہ دبئی کے شاندار فائیو سٹار ہوٹل کا ٹرپ جیت چکے تھے۔ تفصیلات کے مطابق مارچ کے مہینے میں لندن کے دو شہری ایک ٹیکسی میں بیٹھے۔ اس ٹیکسی والے کی خدمات دبئی کے اٹلانٹس، دی پالم نے لے رکھی تھیں۔ گاڑی میں ٹیکسی ڈرائیور نے خفیہ کیمرے بھی لگارکھے تھے جن کا مسافروں کو علم نہ تھا۔ سفر کے دوران ڈرائیور نے دونوں مسافروں کو مشکل باتیں بھی کہیں لیکن جب یہ مسافر اترے تو اس وقت ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔ انہیں بتایا گیا کہ وہ دبئی میں تین دن کی سیر بمعہ ٹکٹ اور ہوٹل میں قیام و طعام مفت انجوائے کرسکیں گے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *