فیچرزہفتہ بھر کی مقبول ترین

شادی کے 4 سال بعد طلاق ہونے پر خاتون کا فوٹوگرافر سے رقم واپسی کا مطالبہ

Share

شادی کے 4 سال بعد طلاق ہونے پر خاتون نے فوٹوگرافر سے رقم واپسی کا مطالبہ کردیا، جنوبی افریقی فوٹوگرافر اور خاتون کے درمیان ہونے والی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میسجنگ ایپ واٹس ایپ چیٹ کے اسکرین شاٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک خاتون نے طلاق کے بعد شادی کے فوٹو شوٹ کی رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے، خاتون کی شادی 2019 میں ہوئی تھی تاہم شادی کے 4 سال بعد ان کی طلاق ہوگئی ہے۔

لانس رومیو نامی فوٹوگرافر نے کہا کہ 2019 میں جب خاتون کی شادی ہوئی تو اس تقریب میں وہ فوٹو گرافری کے کام سرانجام دے رہے تھے۔

خاتون کے ساتھ ہونے والی گفتگو فوٹوگرافر نے سوشل میڈیا پر لیک کردی تاہم خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

فوٹوگرافر کی جانب سے شئیر کیے گئے واٹس ایپ چیٹ اسکرین شاٹ کے مطابق خاتون نے رقم واپس کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’چونکہ اب میری طلاق ہوچکی ہے، اب ان تصاویر کی مجھے اور میرے سابق شوہر کو بالکل بھی ضرورت نہیں ہے۔

https://platform.twitter.com/embed/Tweet.html?dnt=false&embedId=twitter-widget-0&features=e30%3D&frame=false&hideCard=false&hideThread=false&id=1645843590378029096&lang=en&origin=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1202568&sessionId=bdcd51cc7386876c87e5606dc519ba01e42f5422&siteScreenName=Dawn_News&theme=light&widgetsVersion=aaf4084522e3a%3A1674595607486&width=550px

خاتون نے کہا کہ ’آپ نے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے بہت اچھی تصاویر لی تھیں لیکن اب وہ سب ضائع ہوگئی ہیں کیونکہ میری علیحدگی ہوچکی ہے، چونکہ اب ہمیں ان تصاویر کی ضرورت نہیں ہے تو مجھے اس رقم کا ریفنڈ چاہیے۔

خاتون کے پیغامات موصول ہونے پر پہلے تو فوٹوگرافر نے سمجھا کہ خاتون مذاق کررہی ہے لیکن جب خاتون نے رقم واپسی کا مطالبہ کیا تو فوٹوگرافر سنجیدہ ہوگیا۔

فوٹوگرافر نے خاتون کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے وضاحت کی کہ ’میں آپ کو رقم ریفنڈ نہیں کرسکتا کیونکہ اب میں وہ تصاویر دوبارہ سے نہیں لے سکتا ہوں۔

خاتون نے اصرار کیا کہ وہ اپنی ازدواجی حیثیت تبدیل ہوجانے کی وجہ سے ’رقم کو ریفنڈ‘ کی حقدار ہے کیونکہ فوٹو گرافر نے معاہدے پر رقم ریفنڈ نہ کرنے کی پالیسی شامل نہیں تھی، خاتون نے مزید کہا کہ وہ فوٹوگرافر کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی۔

فوٹوگرافر نے ٹوئٹر پر ویڈیو پوسٹ میں بتایا گیا انہوں نے خاتون کی شادی کی تقریب میں 15 ہزار رانڈ چارج کیے لیکن خاتون کے اصرار پر 3 ہزار کم کرکے 12 ہزار لیے تھے۔

خاتون کے ساتھ ہونے والے واٹس ایپ چیٹ کو فوٹوگرافر نے جب ٹوئٹر پر شئیر کیا تو یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پوسٹ وائرل ہونے پر کئی فوٹوگرافراز نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اب وہ اپنے معاہدوں پر ”no refund“ پالیسی کا اضافہ کریں گے جبکہ کئی صارفین نے خیال کیا کہ یہ شاید ایک مذاق تھا۔

پوسٹ وائرل ہونے پر خاتون کے سابق شوہر نے بھی فوٹوگرافر سے رابطہ کیا۔

فوٹوگرافر کی ٹوئٹر پوسٹ کے مطابق سابق شوہر نے فوٹوگرافر سے خاتون کی جانب سے معافی مانگ لی۔