ایک نظر فلم’’ نور‘‘ پر 

ایس ایم اشعر

SM asher

ایک اور جمعہ ایک اور فلم رہلیز۔حال ہی میں رہلیز ہونے والی فلم’’ نور‘‘ جو کہ ایک پاکستانی مصنفہ صبا امتیاز کا خوبصورت شاہکار Karachi you are killing me سے ماخوذ ہے ۔ جبکہ فلم میں یہی موضوع Mumbai you are killing me کے نام سے روشناس کرایا گیا ہے ۔ جبکہ اس فلم کے سکرین پلے کے لکھنے میں بھی صبا امتیاز کا ایک بڑا حصہ ہے ۔اس فلم کو ڈرایکٹ سنیل سپی نے کیا ہے ۔اور اس کے پر ڈیوسر بھوشن کمار ،کشن کمار اور وکرم ملہوترا ہیں۔فلم کے ڈائیلاگ اشیتا ملہوترا نے لکھے ہیں۔فلم کے نمایاں کرداروں میں سوناکشی سنہا ،پورب کوہلی ،منیشا چوہدری ،کنان گل اور سنی لیون شامل ہے ۔ فلم کی کہانی بڑے شہروں کی روشنیوں کی جگمگا ہٹوں کے پیچھے اندھیروں ہونے والی برائیوں کو سامنے لانے کی ا یک اچھی کوشش ہے ۔سوناکشی سنہا اس فلم کے مرکزی کردار کی صورت میں سامنے آئی ہیں۔اور ایک غیر سنجیدہ صحافی کے کردار میں بڑی کامیابی سے اپنے آپ کو منوایا ہے ۔فلم کی کہانی سوناکشی کے گرد گھومتی ہے جو ایک صحافی کے رول اپنے آپ کو کچھ الگ کر کے منوانا چاہتی ہے ۔مگر مناسب موقع نہ ملنے کی وجہ سے وہ ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہوپاتی ۔ دبنگ سے اپنا کیرےئر شروع کرنے والی سوناکشی جو اس سے پہلے اپنے شائقین کو ’’اکیرا، راؤڈی راٹھور اور لٹیرا ‘‘جیسی خوبصورت اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں مگر پھر بھی ان کی اداکاری نور میں ان کے پچھلے سارے کیرےئر پر بھاری پڑ جاتی ہے ۔

Image result for poster of film noor

فلم کا پہلا ہاف خاصا مضبوط ہے ۔جس میں لائٹ سی کامیڈی ،گلابی آنکھوں جیسے گانوں کا ری مکس اور کچھ رومانٹک سین پہلے ہاف میں لوگوں فلم دیکھنے پر مجبور کرتے ہیں ۔مگر انٹرول کے بعد فلم کا سکرین پلے بری طرح سے بکھرتا نظر آتا ہے ۔فلم کا موضوع ایک گردہ بیچنے والے ڈاکٹر کے اوپر ہے ۔دوسرے ہاف میں جس مضبوطی ،لاؤڈ اور ایک صحافی کے قلم کی طاقت کی توقع کی جارہی تھی وہ بالکل نظر نہیں آرہی ۔سیکنڈ ہاف میں ایکشن کی بہت زیادہ ضرورت نظر آتی ہے مگر ایکشن بالکل بھی نظر نہیں آتا۔اور بلاوجہ سوناکشی کا رومانس سیکنڈ ہاف میں شائقین کا سارا تجسس خراب کر دیتا ہے ۔ڈاریکٹر سارا مصالحہ ڈالنے کے چکر میں موضوع سے بہت دور نظر آئے ۔خاص کر اگر فلم کے اینڈ پر بات کی جائے تو گردہ چور جو کہ فلم میں ایک بہت بڑا مافیادکھایا جارہا ہے ۔بہت آسانی کے ساتھ پولیس ان کو پکڑ کر لے جاتی ہے ۔فلم کی سب سے خوبصورت چیز Mumbai you are killing me کا وہ آرٹیکل ہے جو فلم کے اختتام سے کچھ دیر پہلے سوناکشی لکھتی ہیں اور اس کے بعد وہ چھا جاتی ہیں۔ ویسے تو سارے کردار فلم میں انگوٹھی میں نگینے کی طرح بالکل فٹ نظر آتے ہیں۔پورب کوہلی کی اداکاری کو بالکل بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔مگر اداکاری کے معاملے میں فلم کا ایک کردار جو کہ سوناکشی کے گھر میں کام کرنے والی ایک عورت ہے ۔ڈاریکٹر نے جس قدر خوبصورتی سے اس عورت کی آنکھوں میں چھپی بے بسی کی عکاسی کی ہے اس کی مثال پوری فلم میں اور کہیں نہیں ملتی ۔اس طرح ٹوٹل دو گھنٹے دورانیے اور انتہائی محدود بجٹ کی فلم ہونے کے باوجود اس کا اچھا میوزک مکمل مصالحہ اور شانداراداکاری شائقین کو اپنی سیٹوں پر بیٹھنے میں مجبور کر دے گی ۔ویسے تو یہ بات یقینی ہے کہ یہ فلم کہیں سو کروڑ کا بزنس تو نہیں کر پائے گی مگر بڑے شہروں کے مسائل کو جس طرح اجاگر کروایا گیا ہے وہ شائقین کے دلوں میں ضرور جگہ بنائیں گے ۔میری رائے میں میں اس فلم کو 2.5 ریٹ کروں گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *