نتن یاہو کا یہودی مخالف کارٹون بنانے والے معافی مانگیں: اسرائیل کا مطالبہ

netan yaho برطانیہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینئیل تاب نے اپنے برطانوی ہم منصب سے شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’سنڈے ٹائمز‘‘ نے ’سرخ لکیر پار کر لی‘ ہے۔
لندن میں اسرائیل کے سفیر نے گزشتہ روز کہا کہ اسرائیل اس متنازعہ کارٹون کیلئے معذرت کا باقاعدہ مطالبہ کرنے کا ارادہ کر رہا ہے جو برطانیہ کے اخبار ’’سنڈے ٹائمز‘‘ نے لگایا تھا۔ جب کہ اسرائیل کے ایک وزیر کوشش کے باوجود تاحال سنڈے ٹائمز کے خلاف کوئی اقدام اٹھانے میں ناکام رہے ہیں۔
’’ٹائمز آف اسرائیل‘‘ کو ایک ٹیلی فونک انٹرویو میں، لندن میں موجوداسرائیلی سفیر، ڈینئیل تاب نے کہا کہ ’’اخبار کو اپنے اس فعل پر معافی مانگنی چاہئے۔ ہم اُس کے اِس مؤقف کو برقرار نہیں رہنے دیں گے۔‘‘

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *