عورتوں اور مردوں کی امامت کی متنازعہ ویڈیو نے ہلچل مچادی!

کیلیفورنیا -دس برس پہلے اسلام قبول کرنے والی رابعہ کیلیفورنیا میں مسجد ”قلبِ مریم “ میں عورتوں اور مردوں کی باجماعت نماز کی امامت کرتی ہے۔ یہ بات معروف ہے کہ اسلام میں مرد اور خواتین علیحدہ نمازیں ادا کرتے ہیں ۔ خواہ وہ کافی فاصلے سے ہوں یا پھر خواتین نماز کی جگہ مردوں کے پیچھے ہوں۔ رابعہ نے کہا ہے کہ وہ اسلامی رواج اور اقدار کو مانتی ہے مگر وہ یہ نہیں چاہتی کہ امام کس علیحدہ کمرے میں ہو مسجد ”قلب مریم “ کا افتتاح اپریل میں ہوا۔ یہ کیلیفورنیا میں دوسری مسجد ہے جہاں خاتون امامت کرتی ہے۔ دو سال قبل لاس اینجلس میں بھی اسی نوعیت کی ایک مسجد کا افتتاح ہوا تھا تاہم وہ صرف خواتین کیلئےمخصوص ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *