پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا مہم، مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر فیصل رانجھا گرفتار!

لاہور -ایف آئی اے کاونٹر ٹیررازم ونگ نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے پر مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر فیصل رانجھا کو گرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق ایف آئی اے کاونٹر ٹیررازم ونگ نے لاہور میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران حکمران جماعت کے کارکن اور معروف سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ڈاکٹر فیصل رانجھا کو پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے پر دھر لیا جبکہ ایف آئی اے لاہو ر نے فیصل رانجھا کو گرفتار کرنے کے بعد ایف آئی اے سی ٹی ڈی ڈبلیو اسلا م آباد کے حوالے کر دیا ہے اور وہاں ان سے تفتیش جاری ہے کہ انہوں کس بنیاد پر پاک فوج کیخلاف مہم چلائی ؟۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر فیصل رانجھاکا تعلق مسلم لیگ ن کے میڈیا سیل سے ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *