یمن نے سعودی عرب کا F-15 طیارہ مار گرایا؟

نجران-یمنی انقلابی فوج نے سعودی عرب کا ایف 15 جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق عرب ٹی وی چینل ’المسیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے صوبے صعدہ کے علاقے نجران میں میں سعودی اتحادی فوج کی مدد کرتے ہوئے بمباری کے لئے جانیوالے جنگی طیارے کو ایمنی افواج نے مارگرایا ہے۔

سعودی طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب جمعہ کے روز حوثیوں باغیوں کی طرف سے 2 بیلسٹک میزائل سعودی عرب پر فائر کئے گئے جن کو فضاءمیں ہی تباہ کردیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ یہ دونوں واقعات اس وقت سامنے آئے ہیں جب سعودی عرب میں عرب ،امریکہ اور اسلامک سربراہی کانفرنس ہونے جارہی ہے اور امریکی صدر سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جبکہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں گے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *