Site icon DUNYA PAKISTAN

واٹس ایپ پر اب تک کا بہترین سیکیورٹی فیچر’چیٹ لاک’ متعارف

Share

سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اب تک کا چیٹ سیکیورٹی کا بہترین فیچر ’چیٹ لاک‘ پیش کردیا، جس کے تحت اب صارفین اپنی بعض چیٹس کو انتہائی خفیہ یا پرائیوٹ رکھ سکیں گے۔

اس وقت واٹس ایپ پر اگرچہ اینڈ ٹو اینڈ میسیج سروس دستیاب ہے، تاہم اب ایپلی کیشن نے چیٹس کو مزید محفوظ بنانے کے لیے ’چیٹ لاک‘ کا فیچر پیش کردیا۔

واٹس ایپ نے بتایا کہ ’چیٹ لاک‘ کے فیچر کو 15 مئی سے صارفین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے، جس کے تحت صارفین اپنی پسندیدہ چیٹس کو پرائیوٹ یا خفیہ رکھ سکیں گے۔

مذکورہ فیچر کے تحت فیس بک چیٹ کی ایک نئی ونڈو بن جائے گی جو کہ آرکائیو ٹوئٹ کی طرح ہوگی اور مذکورہ چیٹ ونڈو کو کوئی تیسرا شخص نہیں کھول پائے گا۔

بلاگ پوسٹ کے مطابق ’چیٹ لاک‘ میں صارفین اپنی بعض چیٹس کو شامل کرسکیں گے جب کہ ’چیٹ لاک‘ ونڈو کو ایک الگ پاس ورڈ سے بھی محفوظ بھی رکھ سکیں گے۔

عام طور پر بعض صارفین کے موبائل فون تک ان کے گھر والوں یا انتہائی قریبی دوستوں کو رسائی ہوتی ہے، جس وجہ سے ان کی تمام چیٹس تک بھی دوسرے افراد کو رسائی ہوتی ہے۔

لیکن نئے ’چیٹ لاک‘ فیچر کے تحت ایسے صارفین کی پریشانی ختم ہوجائے گی اور وہ اپنی انتہائی خاص چیٹ کو پرائیویٹ یا خفیہ رکھ سکیں گے۔

مذکورہ فیچر کو اگرچہ فوری طور پر متعارف کرادیا گیا ہے، تاہم اس پر فوری طور پر تمام صارفین کو رسائی نہیں مل سکی اور ترتیب وار دنیا بھر کے صارفین اس تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

امکان ہے کہ پاکستانی صارفین کو بھی اگلے ایک ہفتے تک مذکورہ چیٹ لاک فیچر تک رسائی دی جائے گی۔

’چیٹ لاک‘ فیچر کو فیس بک کا اب تک کا بہترین سیکیورٹی چیٹ فیچر قرار دیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version