حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے ، خورشید شاہ

14

اسلام آباد ۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے تاجروں سے خطاب کے دوران اچانک بجلی چلی گئی جس پر شاہ صاحب نے شہباز شریف کو 3 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ یاد دلا دیا ۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو چارٹر آف ڈیموکریسی کا پھل ملا ، کتنے حکمران آئے اور چلے گئے مگر پاکستان میں ادارے موجود ہیں ۔ خورشید شاہ نے اسلام آباد میں تاجروں سے جاندار خطاب کیا ۔ شاہ صاحب خطاب کیلئے آئے تو اچانک بتی گل ہوگئی اور ہر طرف اندھیرا چھا گیا ، صرف مائیک کی لائٹ جلتی نظر آئی ۔ خورشید شاہ نے شہباز شریف کو 3 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرانے کا وعدہ یاد دلایا ۔ خورشید شاہ نے سونامی لیڈر کا بھی ذکر چھیڑا ، میاں صاحب پر بھی بھرپور تنقید کی اور کہا وزیر اعظم نواز شریف کو چارٹر آف ڈیمو کریسی کا پھل ملا ۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کتنے حکمران آئے اور چلے گئے،مگر پاکستان میں ادارے موجود ہیں ۔ ان کا کہنا تھا پاناما کیس کا حصہ نہیں بنے ، اس مسئلے کا حل پارلیمنٹ کے ذریعے چاہتے تھے ، حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *