وزارت داخلہ کے ملازم نے خودکشی کیوں کی؟ حیران کن انکشاف منظر عام پر

Image result for ‫وزارت داخلہ کے ملازم کی خودکشی‬‎

اسلام آباد -پاک سیکریٹریٹ کے سرکاری ملازم نے اپنے بیٹے کو نوکری دلانے کے لیے خودکشی کرلی۔ سیکریٹریٹ کے حکام اور پولیس کے مطابق وزارت داخلہ کی انتظامیہ میں کام کرنے والا محمد اقبال کچھ ہی عرصے میں ریٹائر ہونے والا تھا اور اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل بیٹے کو اپنی جگہ ملازمت دلوانے کی کوششوں میں مصروف تھا۔

وزارت کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ 'محمد اقبال نے حکام سے اس بارے میں بات کی تاہم انہوں نے اقبال کے بیٹے کو نوکری دینے سے منع کردیا اور کہا کہ ایسا کرنا ان کے دائرہ اختیار میں نہیں'۔ مذکورہ عہدیدار نے مزید بتایا کہ 'ملازم کے ریٹائر ہونے کے بعد اس کے رشتے دار کو نوکری پر رکھنے کا کوئی قانون موجود نہیں تاہم اگر کوئی شخص دوران ملازمت مر جائے یا قتل کردیا جائے تو اس کے قریبی رشتے دار کو نوکری دے دی جاتی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ محمد اقبال سیکریٹریٹ کے آر بلاک پر آیا جہاں وزیر داخلہ اور ان کے بیٹے کی رہائش ہے اور چھت سے چھلانگ لگادی۔ محمد اقبال کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *