ڈار ترین ملاقات: جوڈیشل کمیشن سے متعلق آرڈیننس کیلئے حکومت کو 7 دن کی مہلت

darوفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین میں انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر ملاقات ہوئی، جس میں تحریک انصاف نے حکومت کو آرڈیننس لانے کیلئے 7 دن کی مہلت دیدی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما کی جانب سے لکھے گئے خط کا جواب لے کر وزیر خزانہ ان کی رہائش گاہ پہنچے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے 3 نکات پر معمولی اختلاف تھے، جن کا حل آدھے گھنٹے میں بھی ہوسکتا ہے۔ امید ہے قومی مفاد میں مسئلے کا حل تلاش کرلینگے۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے انکے خط کا جواب مل گیا ہے جس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فریقین دوبارہ ملاقات کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف سیاسی اتحاد کے ماحول میں جوڈیشل کمیشن کے معاملے کو بھی فیصلہ کن نتیجے تک پہنچانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کے معاہدہ طے پا گیا تو نیا آرڈیننس بنانے کےلیے 7 دن کا وقت مقرر کیا گیا ہے جس پر اتفاق ہے ۔ اس موقع پر دونوں رہنما ایک دوسر ے کو دل بڑا کرنے کا مشورہ بھی دیتے رہے تاہم اسحاق ڈار کا خیال تھا کہ دونوں جانب سے دل بڑا کرنے میں ہی بھلائی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *