بلوچستان کے علاقے ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر دھماکا ہوا تاہم وہ محفوظ رہے جبکہ 7 کارکن زخمی ہوئے۔
جماعت اسلامی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ’امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر ژوب بلوچستان میں خود کش حملہ ہوا اور حملہ آور مارا گیا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ حملے میں’سراج الحق محفوظ رہے، وہ جلسہ عام سے خطاب کے لیے ژوب میں موجود تھے’۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر ژوب بلوچستان میں خود کش حملہ، حملہ آور مارا گیا۔
— Jamaat e Islami Pakistan (@JIPOfficial) May 19, 2023
الحمدللہ سراج الحق محفوظ ہیں۔ جلسہ عام سے خطاب کے لیے ژوب میں موجود تھے
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’امیر جماعت کو قافلے کی صورت میں لے جایا جا رہا تھا، خودکش حملہ آور نے اس دوران دھماکا کیا، جس کے نتیجے میں جماعت اسلامی کے 7 کارکنان زخمی ہیں، جن میں سے 4 کی حالت نازک ہے‘۔
جماعت اسلامی نے بتایا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق شیڈول کے مطابق جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر خودکش حملہ
— Jamaat e Islami Pakistan (@JIPOfficial) May 19, 2023
آج ژوب میں جلسہ عام سے خطاب کے لیے موجود تھے
امیر جماعت کو قافلے کی صورت میں لے جایا جا رہا تھا، خودکش حملہ آور نے اس دوران دھماکہ کیا
سراج الحق اس حملے میں محفوظ رہے
جماعت اسلامی کے 7 کارکنان زخمی ہیں، 4 کی حالت نازک ہے
امیر جماعت…