آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا ، تفصیلات خبر میں !

15

اسلام آباد ۔ آئندہ مالی سال کا چار ہزار آٹھ سو ارب روپے کا وفاقی بجٹ کل پیش کیا جا رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس آمدن کاہدف چار ہزار پچیس اور نان ٹیکس آمدن نو سو پچاس ارب رہنے کاامکان ہے ۔  آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاعی اخراجات میں 85 ارب روپے اضافے کا امکان ہے جس کے بعد بجٹ میں دفاع کیلئے 945 ارب رکھے جارہے ہیں ۔ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں پندرہ فیصد تک اضافے متوقع ہے جس کیلئے بالترتیب 395 اور 275 ارب روپے مختص کئے جارہے ہیں ۔ جٹ میں سود اور قرضوں کی ادائیگیوں پر16 کھرب،ترقیاتی کاموں پر 10 کھرب، سبسڈی اور گرانٹ کی مد میں 230 ارب روپے مختص کئےجاسکتے ہیں۔ این ایف سی کے تحت صوبوں کو 2345 ارب روپے ملنے جبکہ بجٹ خسارہ 1475 ارب روپے رہنے کا امکان ہے :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *