کھیل

ثانیہ مرزا کی وجہ سے ہی شادی کو میڈیا میں حد سے زیادہ کوریج ملی، شعیب ملک

Share

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، ماڈل و میزبان شعیب ملک نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کو میڈیا میں حد سے زیادہ کوریج ان کی اہلیہ کی وجہ سے ہی ملی۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپریل 2010 میں شادی کی تھی اور دونوں کی شادی کی خبریں نہ صرف پاکستانی اور بھارتی میڈیا بلکہ عالمی میڈیا کی بھی زینت بنیں۔

دونوں کی شادی کی خبروں کو عالمی میڈیا سمیت دونوں ممالک کی میڈیا نے شہ سرخیوں کے طور پر شائع کیا اور متعدد ٹی وی چینلز نے ان کی شادی کی کئی رسومات کو براہ راست بھی دکھایا تھا۔

دونوں نے ایک ایسے وقت میں شادی کی جب دونوں اپنے کیریئر کے عروج پر تھے اور ان کی شادی کی وجہ سے اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات کی امید بھی پیدا ہوگئی تھی۔

اب شادی کے 13 سال بعد شعیب ملک نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی شادی کی میڈیا نے حد سے زیادہ کوریج ان کی اہلیہ کی وجہ سے کی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر سما ٹی وی کے شو ’حد کردی‘ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے شادی اور مستقبل سمیت کرکٹ کیریئر پر بھی بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ انہیں ون ڈے کرکٹ ٹیم سے باہر کیے جانے پر ان کی بابر اعظم کے ساتھ کوئی ناراضگی نہیں، وہ کیریئر میں بہت آگے جا چکے ہیں، انہوں نے بہت سارے چیزیں دیکھی اور سیکھی ہیں، اس لیے ایسی چھوٹی باتوں پر انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا اور یہ کہ ان کے بابر اعظم کے ساتھ ہمیشہ برادرانہ تعلقات رہے ہیں اور رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ ان کی بھارت کے زیادہ تر کرکٹر سے اچھی دوستی ہے، تاہم ان کی سب سے بہترین دوستی یوراج سنگھ، ہربھجن سنگھ اور گوتم گمبھیر سے ہے جب کہ ویرات کوہلی سے بھی ان کی بہترین دعا سلام ہے۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ان کی نہ صرف بھارتی کرکٹرز بلکہ بولی وڈ شخصیات کے ساتھ بھی اچھی دوستی ہے اور ان کے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھی اچھے تعلقات رہے ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب پر انہوں نے بتایا کہ ماڈلنگ اور میزبانی سمیت وہ ہر وہ کام کرنا پسند کریں گے جسے کرنے میں انہیں مزہ آتا ہے اور ماڈلنگ اور میزبانی میں انہیں مزہ آتا ہے۔

انہوں نے اداکارہ اشنا شاہ کو اپنی بہترین دوست قرار دیا اور بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر انہیں گالف کھیلنے کی دعوت دیتے رہتے ہیں۔

شعیب ملک نے ماضی کا ایک قصہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ایک بار وہ اہلیہ کے ہمراہ بیرون ملک دورے پر تھے تو جیسے ہی وہ اپنے کمرے میں داخل ہوئے تو عمر اکمل وہاں آگئے اور کافی دیر تک بیٹھے رہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کمرے کی گھنٹی بجتے ہی سمجھ لیا تھا کہ عمر اکمل ہوں گے، اس لیے انہوں نے اہلیہ کو منع کردیا تھا کہ دروازہ نہیں کھولنا لیکن انہوں نے دروازہ کھول لیا اور پھر وہ بھی تنگ آگئیں اور آنکھوں کے اشاروں سے انہیں عمر اکمل کو چلے جانے کی منتیں کرتی رہیں۔

شعیب ملک نے بتایا کہ کافی دیر بعد عمر اکمل ان کی اہلیہ سے ٹینس ریکٹ لینے کے بعد روانہ ہوئے اور انہوں نے ضد کرکے ثانیہ مرزا سے وہی ریکٹ لیا جو وہ انہیں دینا نہیں چاہتی تھیں۔

انہوں نے عمر اکمل کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں ہیرو قرار دیا اور کہا کہ ان کی ذاتی زندگی کی چیزوں سے عوام کا کوئی لینا دینا نہیں ہونا چاہئیے، انہوں نے ماضی میں قومی ٹیم کو میچ جتوائے۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بیٹے سے متعلق پوچھے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ بیٹے پر کبھی کسی چیز کا کوئی دباؤ نہیں ڈالیں گے، البتہ ان کی خواہش ہے کہ وہ بیٹے کو حافظ قرآن بنائیں اور یہ کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا بیٹا ہر کسی کی عزت کرے۔

شادی پر میڈیا کوریج سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی شادی کو میڈیا میں حد سے زیادہ کوریج ثانیہ مرزا کی وجہ سے ملی۔

انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ ثانیہ مرزا سپر ڈوپر اسٹار ہیں، جس وجہ سے ان کی شادی کو بہت زیادہ کوریج ملی۔

https://instagram.com/p/CkVyzgho8Mb/embed/captioned/?cr=1&v=13&wp=540&rd=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv&rp=%2Fnews%2F1203677%2F#%7B%22ci%22%3A0%2C%22os%22%3A1088.6000000005588%2C%22ls%22%3A476.70000000018626%2C%22le%22%3A565.1000000005588%7D

ایک اور سوال پر شعیب ملک نے واضح کیا کہ جس خاندان میں مرد اور خاتون دونوں اسٹارز ہوں، وہاں ہر چیز برابری کی ہونی چاہئیے، وہاں مرد کو اوپر یا آگے نہیں ہونا چاہئیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس گھر کی ماں، بہن، بیٹی اور اہلیہ سپر اسٹار ہو، اس گھر کے مرد حضرات کو تو فخر کرنا چاہئیے اور ان کے پاؤں زمین پر نہیں ہونے چاہئیے۔

شعیب ملک نے شو میں اہلیہ سے طلاق کی افواہوں پر کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی ان سے اس طرح کا کوئی سوال کیا گیا لیکن انہوں نے شو میں متعدد بار ثانیہ مرزا کو اہلیہ کے نام سے پکارا۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی خبریں گزشتہ چند ماہ سے ہیں، تاہم دونوں نے اس حوالے سے واضح طور پر کوئی بیان نہیں دیا لیکن دونوں مبہم انداز میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کر چکے ہیں۔

https://instagram.com/p/CsZ3P-dP_U7/embed/captioned/?cr=1&v=13&wp=540&rd=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv&rp=%2Fnews%2F1203677%2F#%7B%22ci%22%3A1%2C%22os%22%3A1106.7999999998137%2C%22ls%22%3A476.70000000018626%2C%22le%22%3A565.1000000005588%7D