وزیر اعلی پنجاب اچانک ایسی جگہ پہنچ گئے کہ سب دنگ رہ گئے!

لاہور -وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بغیر پروٹوکول ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ پہنچے،ہسپتال انتظامیہ اور عملہ بھی وزیراعلٰی کے دورے سے لاعلم تھا۔ وزیراعلیٰ کو دیکھ کر مریضوں کے لواحقین نے ان کے حق میں نعرے لگائے،شہبازشریف نے ہسپتال میں مریضوں سے ملاقات کی اور ان کی شکایات سنیں،مریضوں کو درپیش مسائل اور شکایات کےفوری ازالے کے احکامات جاری کیے۔

وزیراعلیٰ نے کارڈیک کیئر یونٹ پوری طرح فعال نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کروڑو ں روپے کے فنڈ سے فراہم کی گئی سہولیات کو ہر صورت عام آدمی کے فائدے کیلئے استعمال ہونا چاہیے، غریب آدمی کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کا عزم کرلیا ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب نے فیصل آباد چینوٹ روڈ کو مزید علاقوں تک توسیع دینے کا اعلان کیا۔ہسپتال میں موجود مریضوں کے لواحقین نےشعبہ صحت میں بہتری پروزیراعلٰی شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *