ایسی کیا وجہ ہوئی کی افغان گلوکارہ نے اپنا بیش قیمت لباس جلا ڈالا؟

دبئی -افغانستان کی نامور گلوکارہ آریانا سعید نے تنقید کے بعد اپنے قیمتی لباس کو آگ لگا دی۔ ذرائع کے مطابق افغان گلوکارہ آریانا سعیدنے پیرس کنسرٹ کے دوران زیب تن کرنے والے لباس کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ۔ گلوکارہ کو لباس کے حوالے سے افغانستان میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا جہاں لوگوں کا کہنا تھا کہ اس قسم کا لباس افغان روایت اور کلچر کے خلاف ہے۔ گلوکارہ نے لباس کو جلانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں وہ لباس کو دکھا کر تنقید کرنے والوں کو سمجھا رہی ہیں۔

گلوکارہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ”اگر تم لوگوں کا خیال ہے کہ افغانستان میں واحد مسئلہ یہ لباس ہے تومیں آپ کی وجہ سے آج اسے جلا رہی ہوں “۔
آریانا سعید نے مزید کہا کہ میرے اس عمل کی وجہ جہالت میں رہنے والے لوگوں کا دباﺅ نہیں بلکہ ہمارے معاشرے میں موجود اہم مسائل کے بارے آگاہی پھیلانا ہے۔ اپنا لباس جلانے کے بعد سوشل میڈیا پر گلوکارہ کے مداحوں کی بڑی تعداد انکی حمایت میں آواز بلند کر رہی ہے جن کا کہنا ہے کہ ”آپ کو تنقید کرنے والوں کی زبانوں کو جلانا چاہیے تھا کیونکہ لباس کو جلانا کافی نہیں ہو گا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *