چینی شہر کرامے میں ڈاڑھیوں، سر ڈھانپنے اور اسلامی لباس پہننے پر پابندی

niqab چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق، مسلم اکثریتی علاقے سنکیانگ کے ایک شہر کرامے میں بڑی ڈاڑھیوں، اسلامی لباسوں اور عوامی بسوں میں اسلامی لباس پہن کر سفر کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے، جس پر انسانی حقوق کی محافظ تنظیموں نے شدیدغم وغصے کا اظہار کیا ہے۔
’’کرامے ڈیلی‘‘ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، کرامے کی انتظامیہ نے حجاب پہننے، نقاب کرنے، برقعہ پہننے یا اسلامی ہلال اور ستارے کے نشان والا اسلامی لباس پہن کر مقامی بسوں میں سفر کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔
اخبار کے مطابق، بڑی ڈاڑھیاں رکھنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے اور جو کوئی ان پابندیوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے والی معائنہ ٹیموں سے تعاون نہیں کرے گا، اسے پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *