پیٹ میں گیس کی شکایت سے فوری نجات پائیں !

111

پیٹ میں گیس ہونا اور ہر وقت بھاری پن پحسوس ہونا یقیناً تکلیف دہ ہوتا ہے، یہ عام طور پر پیٹ میں درد کی صورت بھی اختیار کر لیتا ہے، اس کی اہم وجہ تزابیت والے کھانے ، سافٹ ڈرنکس کا بے تحاشہ استعمال، اور مرچ مصالحے والے کھانے ہو سکتے ہیں اس کے علاوہ ایک اور اہم وجہ ہے کہ اگر ہم کھانا پینا مناسب نہ رکھیں اور ٹھیک طرح سے چبا کر نہ کھائیں اس کی وجہ سے بھی اس مسئلے سے دوچار ہو سکتے ہیں۔

پیٹ میں گیس کی شکایت ہونے سے ہم دوسرے کئی مسئلوں میں ِگھر جاتے ہیں، جیسے بھوک کم لگتی ہے، ہر وقت نیند کی کیفیت طاری رہتے ہے اس کے علاوہ بلڈ پریشر، الٹی کی کیفیت اور تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے،اور ساتھ ہی وزن میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

اگر گیس کی تکلیف زیادہ ہے تو اپنے معالج سے مشورہ کریں یا پھر دئے گئے ان نسخوں پر عمل  کریں۔

آج ہم آپ کو چند ایسی تدابیر بتائیں گے جب پر عمل کر کے آپ اس مسئلے سے منٹوں میں چھٹکارا پا سکتے ہیں۔

چائے تو ہم روز پیتے ہیں لیکن اگر چائے میں الائچی شامل کی جائے تو اس مسئلے سے خاطرخواہ حد تک محفو ظ رہا جا سکتا ہے۔

 کھانے کے فورا بعد سونف کو چبانا بھی بیحد فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے۔

ان طریقوں پر عمل کریں اور پیٹ میں گیس جیسے مسئلے سے چھٹکارا حاصل کریں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *