جمائما کی 5 سال پرانی ایسی ٹویٹ سامنے آگئی کہ عمران خان کی مشکلات بڑھ گئیں!

Image result for ‫جمائما خان‬‎

لندن -عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان کی 6سال قبل کی گئی ایک ٹویٹ نے عمران خان کو مزید مشکلات میں پھنسا دیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے دن جمائمہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بنی گالہ کا گھر خریدنے کیلئے رقم میں نے دی ہے اور اس کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔یہ ریکارڈ جلد ہی عمران خان کے حوالے کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب جمائمہ خان کی اسی تناظر میں آج سے پانچ سال قبل دسمبر 2011 میں کی گئی ایک ٹویٹ منظر عام پر آئی ہے جس میں انہوں نے یہ کہا تھا کہ عمران خان کو میں نے کبھی کوئی رقم فراہم نہیں کی۔ اس حوالے سے مختلف سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ اگر عمران خان نے جمائما سے کوئی رقم نہیں لی تو اب جمائمہ کس چیز کا ریکارڈ لے کر آ رہی ہیں؟ جمائمہ خان کی 5 سال قبل کی جانے والی ٹویٹ ذیل مین پڑھی جا سکتی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *