ہمیں احتساب سے بھاگنے کا طعنہ دینے والے آج شرمسار ہیں، حسین نواز کی جے آئی ٹی میں چوتھی پیشی کے موقع پر گفتگو

Hussain nawaz

اسلام آباد- حسین نواز نے جے آئی ٹی کے سامنے چوتھی دفعہ پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر ہمیشہ باتوں کی حد تک الزامات لگتے رہے ہیں لیکن کبھی کسی نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا- انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی سے جتنی دفعہ بھی سمن موصول ہوگا ہم ضرور حاضر ہوں گے- ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم کے صاحبزادے نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ اور عوام کے سامنے سچ آنے تک احتساب کا سامنا کرتے رہیں گے- انہوں نے کہا کہ ابھی تک وزیر اعظم کو جے آئی ٹی نے طلب نہیں کیا- حسین نواز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کا درس دیا ہے ہم مشرف دور میں عدالتی ہی نہیں انتظامی احتساب کا بھی سامنا کر چکے ہیں-ہم اور ہمارے گواہان 14 ماہ تک جیلوں میں رہے-اگر ہمارے خلاف کوئی ثبوت ہوتا تو مشرف دور میں سامنے آچکا ہوتا-جو لوگ یہ سمجھتے تھے کہ ہم احتساب سے بھاگ جائیں گے آج وہ شرمسار ہیں- حسین نواز کا کہنا تھا کہ ہم پر اگر کوئی دبائو آیا تو عدالت اور میڈیا کو ضرور بتائیں گے-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *