واٹس ایپ نے عامر لیاقت کو کیوں کال کی؟ وجہ ایسی کہ آپ حیرت سے اچھل پڑیں گے!

کراچی -معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا گیم شو ” ایسے چلے گا“ میں پوچھے گئے سوالات کے جوابات اتنے زیادہ آتے ہیں کہ واٹس ایپ والوں نے خود ان سے رابطہ کرکے ”ہتھ ہولا“ رکھنے کی درخواست کی ہے۔ اپنے پروگرام کے دوران ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بتایا کہ ان کے رمضان گیم شو کی پاکستان بھر میں سب سے زیادہ ریٹنگز آرہی ہیں اور اس نے ریٹنگز کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ ’رمضان میں بول‘ نہ صرف پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھا جا رہا ہےبلکہ دنیا بھر کے 1611 ممالک میں یہ نشریات سب سے زیادہ دیکھی جا رہی ہیں اور اس کی ریٹنگز نے تباہی مچا دی ہے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا کہ ان کے پروگرام میں لائیو پوچھے جانے والے سوالات کا جواب دینے کیلئے بہت زیادہ لوگ جوابات دے رہے ہیں۔ ’واٹس ایپ والوں نے خود کال کرکے کہا ہے کہ یہ آپ کیا کر رہے ہیں؟ ، 10،10 لاکھ 20، 200 لاکھ جوابات آ رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے سرورز ڈاﺅن ہو گئے ہیں‘ :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *