جنوبی افریقا کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ !

16

ایجبسٹن ۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ساتویں میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان اے بی ڈویلیئرز نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی افریقی کپتان کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے اور بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگر ہم بھی ٹاس جیتتے کو پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، احمد شہزاد اور وہاب ریاض کی جگہ فخر زمان اور جنید خان کو شامل کیا گیا ہے۔:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *