برطانیہ کے عوام نے پیچیدہ صورتحال پیدا کردی!

Image result for thersamay corban

 لندن -برطانیہ میں پارلیمانی انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے جس میں اب تککے نتائج کے مطابق کنزرویٹو پارٹی290 سیٹیں لیکر پہلے نمبر پر ہے۔حکومت بنانے کیلئے کنزرویٹو کو 3266سیٹیں درکار ہیں۔برطانویپارلیمان کی 650سیٹوں پر تین ہزار سے زائد امیدوار مد مقابل ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق برطانوی پارلیمان جسے دارالعوام کہا جاتا ہے، کی 650 نشستوں کے لیے پولنگ برطانوی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوئی جو رات 10 بجے تک جاری رہی۔ پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور اب تک 600حلقوں سے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق کنزرویٹو پارٹی نے 290نشستیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ لیبر پارٹی کے پاس 246نشستیں ہیں ، سکاٹس پارٹی کو 33نشستوں پر کامیابی ملی ہے ۔لبرل ڈیموکریٹس کے پاس 10سیٹیں ہیں جبکہ ڈیموکریٹک یونسنسٹ پارٹی کو بھی 10نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔اس کے علاوہ آزاد امیدوار گیارہ نشستوذں پر کامیاب رہے۔
اب تک کے نتائجاب تک کے نتائجUk Elect

پولنگ کا عمل تقریبا 15 گھنٹے تک جاری رہا جس کے دوران صبح کے وقت پولنگ سٹیشنز پر لوگوں کا رش کم رہا تاہم شام میں اس میں اضافہ دیکھا گیا، بعض علاقوں میں بارش کی وجہ سے ووٹرز کو پریشانی کا سامنا رہا مگر برطانیہ میں رہائش پذیر پاکستانی کمیونٹی نے ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *