وہ پھل جو دانتوں کی جڑوں کو مضبوط بنانے میں نہایت مفید !

111

ماہرین کا کہنا ہے کہ انگور میں موجود بیج دانتوں کی صحت کے لئے مفید ہے جو دانتوں کی سڑن کو ختم کرنے کے علاوہ دانتوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

شکاگو کالج آف ڈینٹس ٹری کی حالیہ تحقیق کے مطابق انگور کا شمار ان پھلوں میں ہوتا ہے جن میں قدرتی طور پر ایسا مادہ پایا جاتا ہے جو کہ دانتوں کو سڑن سے بچاتا ہے جب کہ انگور میں موجود بیج دانتوں کے لئے نہایت مفید اور موثر ہے جو دانتوں کو مضبوطی بخشتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق رسیلے انگور اور ان کے بیج دانتوں کو ٹوٹنے اور کمزور ہونے سے بچاتے ہیں، یہی نہیں جسم میں خون کے دورانیہ کو بہتر بنانے کے لئے بھی انگور کے بیج نہایت مفید ہیں۔

اس سے دانتوں کی پائیداری بڑھتی ہے اور وہ لمبے عرصے تک دانتوں کو پیلا ہونے سے محفوظ کرتی ہے۔اکثر دانت 5 سے 7سال تک ہی سڑن سے صاف رہتے ہیں

ڈاکٹر انا بیڈرن کے مطابق دانتوں پر جمنے والے گند سے ایک خاص قسم کا مادہ پیدا ہوتا ہے جو دانت کی تہہ کو متاثر کرتا ہے جب کہ انگور کے بیجوں میں موجود خصوصیات دانتوں کی جڑوں کو مضبوط بنانے کا کام سرانجام دیتے ہیں۔

ڈاکٹرانا کے مطابق جب ہم کاربوہائیڈریڈ سے بھرپور خوراک کھاتے یا پیتے ہیں تو وہ دانتوں پر موجود گندگی کی خوراک بنتے ہیں جس کی مدد سے جراثیموں کو مزید توانائی ملتی ہے اور جوں جوں دانتوں پر گندگی بڑھتی جاتی ہے تو وہ دانتوں کی جڑوں میں سوراخ کرنا شروع کردیتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دانتوں کے سوراخ، گندگی اور سڑن کو انگور کے بیج کی مدد سے درست کیا جاسکتا ہے جب کہ ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ دانتوں کی سڑن یا ان کی جڑوں میں سوراخ ہونے کی صورت میں فلنگ کرانے کے بجائے انگور کے بیجوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *