زرداری کی ڈرائی کلیننگ مشکل ہے، عمران خان

zardari

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف پر کرپشن، منی لانڈرنگ، ٹیکس بچانے اور اثاثے چھپانے کا الزام ہے،سپریم کورٹ وزیراعظم سے استعفیٰ لے ،سابق صدر آصف زرداری کی ڈرائی کلیننگ بڑی مشکل ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما امتیاز صفدر وڑائچ کے پی ٹی آئی شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اقتدار میں ایک فیکٹری سے تیس فیکٹریاں بنانا کرپشن ہے، اسمبلی اور سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا گيا ، قطری سچ ہوتا تو سپریم کورٹ میں آکر ٹرانزکشن دکھادیتا ۔ایک صحافی کے سوال پر کہ آصف زرداری کو کب اپنی پارٹی میں لارہے ہیں؟ اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ زرداری کی ڈرائی کلیننگ بڑی مشکل ہے-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *