مریم اورنگزیب نے عمران خان کی بڑی بدقسمتی بتادی!

Image result for ‫مریم اورنگزیب‬‎

اسلام آباد -وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی بنائی سڑکوں پرپھرنا عمران خان کی بدقسمتی ہے۔ جے آئی ٹی میں پیش ہونا نواز شریف کیلئے فخر کی بات ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے جے آئی ٹی کے حوالے سے تحفظات آئینی اور قانونی ہیں، امید ہے کہ سپریم کورٹ نوٹس لےکر ہمارے تحفظات دور کرے گی،جس کے خلاف بھی کرپشن کے مقدمات ہیں سپریم کورٹ ان پر تیزی سے فیصلہ دے۔ نوازشریف کی بنائی گئی سڑکوں پرپھرناعمران خان کی بدقسمتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کے تیسری مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم ہیں، ان کا احتساب پرویزمشرف اور پیپلز پارٹی کے دور میں بھی ہوا اور وہ ہمیشہ سرخرو ہوئے ہیں۔ امید ہے 2018ءکے عوامی احتساب میں بھی ہم سرخرو ہوں گے، آئین، اور قانون کے احترام میں جے آئی ٹی میں پیش ہونا نواز شریف کے لیے فخر کی بات ہے۔ عمران خان خود انسداد دہشت گردی عدالت اور الیکشن کمیشن سےبھاگے ہوئے ہیں لیکن وہ تاثر دے رہے تھے کہ شریف خاندان تحقیقاتی عمل کو مکمل نہیں ہونے دے گی لیکن انہوں نے آئینی اور قانونی راستہ اختیارکیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *