فلم "کہو نہ پیار ہے" میں ہریتھک کے بھائی کا کردار کرنے والے بچہ اب کیسا دکھتا ہے؟

ابھیشیک شرما نے فلم’’چیمپئن‘‘ اورڈرامہ سیریل ’’ملے جب ہم تم‘‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ۔  فوٹو : فائل

ممبئی -بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم ’’کہونہ پیار ہے‘‘ میں ہرتیھک روشن کے چھوٹے بھائی کا کرداراداکرنے والے ننھےاداکارابھیشیک شرما کی شخصیت 177 سالوں میں اتنی بدل گئی کہ انہیں پہچاننا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوگیا۔ فلم ’’کہونہ پیارہے‘‘ کوریلیزہوئے17برس گزرگئے ہیں، ان برسوں میں ابھیشیک شرما کی شخصیت ہی بدل گئی، انہوں نے ننھےاداکارسے خوبرونوجوان کا روپ دھارلیا ہے۔

ہرتیھک روشن کی ڈیبیوفلم ’’کہونہ پیارہے‘‘سال 2000 کی کامیاب ترین فلم تھی فلم میں ہرتیھک کے ساتھ اداکارہ امیشا پاٹیل نے مرکزی کردارادا کیا تھا، تاہم فلم میں اپنی معصوم اداکاری سے ننھے اداکارابھیشیک شرما بھی لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں کامیاب رہے تھے۔

ابھیشیک نے فلم میں پہلے توشرارتی بچے کا کردارنبھایا تھا بعد ازاں فلم میں ہرتیھک کی موت کے بعد ان کی جذباتی اداکاری نے سب کورونے پرمجبورکردیا تھا، چھوٹی سی عمرمیں بہترین اداکاری کرنے پرانہیں مزید کام کی پیشکش کی گئی جسے قبول کرتے ہوئے وہ متعدد ڈراموں اورفلموں میں نظرآئے جن میں سنی دیول کی فلم’’چیمپئن‘‘ اورڈرامہ سیریل ’’ملے جب ہم تم‘‘ قابل ذکر ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *