چین کو خفیہ معلومات کے تبادلے پر امریکی سفارتکار گرفتار!

امریکہ چین

ایک سابق امریکی سفارتی اہلکار کو چینی حکام کو خفیہ دستاویزات دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے ساٹھ سالہ کیون ملروئے مارچ اور اپریل 2017 کے درمیان چینی شہر شنگائی گئے۔

امریکی شہر شیکاگو کے ہوائی اڈے پر جب ان سے 16500 ڈالر کی نقد رقم برآمد ہوئی تو وہ اس حوالے سے وضاحت پیش نہیں کر سکے۔ محکمہِ انصاف کے ایک اعلیٰ اہلکار کا کہنا ہے کہ کیون ملروئے کے خلاف الزامات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔

ایف بی آئی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینڈرو ویئل کا کہنا تھا کہ ’کیون ملروئے کو ماضی میں اعلیٰ ترین سکیورٹی کلیرنس دی گئی تھی اور ان کے پاس خفیہ ترین دستاویزات تک رسائی تھی۔ مبینہ طور پر انھوں نے یہ دستاویزات ایک بیرونی حکومت کو دیے اور ان کا یہ دو بارہ کرنے کا بھی ارادہ تھا۔‘ مئی میں ایف بی آئی کو رضاکارانہ طور پر ایک انٹرویو دیتے ہوئے کیون ملروئے کا کہنا تھا کہ جس سخص سے انھوں نے شنگائی میں ملاقات کی اُس نے انھیں یہ بتایا تھا کہ وہ ایک تھنک ٹینک ایس اے ایس ایس کے لیے کام کرتا ہے۔

اس کے بعد سے امریکی حکام کا ماننا ہے کہ چینی جاسوس ایس اے ایس ایس کی ملازمت کو ایک بہانے کے طور پر استعمال کرتے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *