فیس بُک کا زیادہ استعمال ذہنی صحت کے لئے تباہ کن ہو سکتا ہے: تحقیق

امریکہ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فیس بُک کا بہت زیادہ استعمال لوگوں کے اندر حسد کا جذبہ پیدا کرنے کاface سبب بن سکتا ہے جو تبدیل ہو کر مایوسی میں بدل جاتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فیس بُک صارفین کو سوشل نیٹ ورک پر اپنے دوستوں کی سرگرمیوں اور طرز زندگی سے حسد کا تجربہ ہو سکتا ہے جو آگے بڑھ کر مایوسی کی شکل میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ فیس بُک متعدد افراد کے لئے مثبت ویب سائٹ ثابت ہو سکتی ہے تاہم دوسروں کی اپ ڈیٹس پر بہت زیادہ توجہ دینے سے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ تحقیق کے دوران رضاکاروں پر کئے گئے تجربات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ فیس بُک کا بہت زیادہ استعمال براہ راست مایوسی یا ڈپریشن کا باعث نہیں بنتا بلکہ صارفین پہلے حاسد بنتے ہیں جو بعد میں ذہنی مرض کا باعث بن جاتا ہے۔ محققین کے مطابق اس کی وجہ اپنے دوستوں کی پرتعیش تعطیلات، اچھی خبروں کے سٹیٹس اپ ڈیٹس اور دیگر مثبت چیزوں سے اپنا موازنہ ہوتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *