متعدد عالمی چینز نے پاکستان میں بڑا اقدام اٹھا لیا!

پاکستان 2010 سے کوشاں، رواں سال شمولیت کا امکان ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

کراچی -ورلڈگورننس انڈیکس میں پاکستان کومطلوبہ پوائنٹس نہ ملنے کے باعث متعدد عالمی خریدارچینزنے پاکستانی مصنوعات کی درآمدات روک دی ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان گزشتہ 6 سال سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن اور آئی ایل اوکے ’’بیٹرمنٹ ورک پروگرام‘‘ سے محروم ہے یہی وجہ ہے کہ ناموربین الاقوامی خریدار کمپنی میسرزوالٹ ڈزنی کارپوریشن نے گزشتہ پانچ سے پاکستانی مصنوعات کی خریداری ودرآمدات بند کردی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ورلڈگورننس انڈیکس (ڈبلیوجی آئی)دنیا بھر کے ممالک کا مجموعی انڈیکس جاری کرتا ہے، ایسے ممالک جہاں ورلڈگورننس انڈیکس مطلوبہ پوائنٹس کا حامل نہ ہو وہاں آئی ایف سی انٹرنیشنل لیبرآرگنائزیشن کے توسط سے’’بیٹرمنٹ ورک پروگرام‘‘ متعارف کراتا ہے لیکن اس پروگرام کوشروع کرنے کے لیے متعلقہ ملک کی حکومت کوآئی ایل او کے توسط سے رابطہ کرنا پڑتا ہے جس کے بعد آئی ایف سی ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے کر اس ملک میں بھجواتی ہے جو وہاں جاکرتمام صنعتی شعبوں کے ورکروں کی ضروریات سے مطابقت رکھنے والے 8 بنیادی حقوق کی دستیابی کے علاوہ متعلقہ سرکاری اداروں ومحکموں کی اس ضمن میں سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیتی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *