شعیب ملک، ویرات کوہلی اور یوراج سنگھ کس بات پر ہنس رہے تھے؟ آخر کا راز سے پردہ اٹھ گیا!

لاہور -پاکستان اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی چاہے میدان میں کتنے ہی برہم کیوں نہ دکھائی دیں مگر اس میں کوئی شک نہیں وہ آپس میں بہت اچھے دوست ہیں اور اس کا اظہار وقتاً فوقتاً دونوں ممالک کے کھلاڑی کرتے بھی رہتے ہیں۔ ایسا ہی ایک منظر چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ کے بعد بھی دیکھنے میں آیا جب شعیب ملک، ویرات کوہلی، اظہر محمود، یوراج سنگھ اور دیگر کھلاڑیوں کی ویڈیو منظرعام پر آئی جس میں شعیب ملک بھارتی کھلاڑیوں کو ایک قصہ سنا رہے تھے اور وہاں موجود تمام بھارتی کھلاڑی قہقہے لگا رہے تھے۔

اس وقت تو یہ پتہ نہ چل سکا کہ ان سب کے درمیان کیا بات چیت ہو رہی تھی اور شعیب ملک نے ایسا کون سا ”لطیفہ“ سنایا تھا جس پر سب نے قہقہ لگا یا تھا تاہم اب یہ تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں جن کے بارے میں جان کرآپ کیلئے اپنی ہنسی پر قابو رکھنا مشکل ہو جائے گا۔
یہ قصہ تھا پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے ایک ڈراپ کیچ کا، جس میں ویسٹ انڈین اوپنر اونچا شاٹ کھیلتا ہے تو سعید اجمل انتہائی پھرتی سے یہ کیچ پکڑنے کیلئے دوڑتے ہیں اور سامنے سے آنے والے شعیب ملک کو بھی کیچ پکڑنے سے روک دیتے ہیں لیکن جیسے ہی گیند ان کے قریب پہنچتا ہے تو وہ خود کیچ پکڑ پاتے ہیں اور نا ہی قریب کھڑے شعیب ملک پکڑ سکے، اور یوں یہ کرکٹ کی تاریخ کے مزاحیہ ترین واقعات میں سے ایک بن گیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *